مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک دھچکا، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...