سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 11.50 فیصد پر ہی برقرار رکھی تھی۔
معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا مزید اضافہ کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments