مسوڑھے تندرست رکھنے ، ازخود بجلی بنانیوالا مصنوعی دانت

مسوڑھے تندرست رکھنے ، ازخود بجلی بنانیوالا مصنوعی دانت

جامعہ پنسلوانیہ میں سکول آف ڈینٹل میڈیسن سے وابستہ پروفیسر گیلسو ہوانگ اور ان کے ساتھیوں نے مصنوعی دانت بنایا ہے جو برش کرنے اور چبانے کے دوران خود اپنی بجلی بناتا ہے

پنسلوانیا(نیٹ نیوز)اس بجلی سے دو کام لیتا ہے یعنی دانت پرمیل کچیل کی تہہ نہیں جمتی اور دوم اطراف کے مسوڑھے تندرست رہتے ہیں۔اپنی بجلی کی بدولت مصنوعی دانت معمولی سی روشنی خارج کرتا رہتا ہے جو مسوڑھوں کی افزائش کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے ۔ اس کی تفصیلات اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریئلز اینڈ انٹرفیسس جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔پروفیسرگیلسو کے مطابق فوٹوتھراپی دانتوں کے کئی مسائل حل کرسکتی ہے ۔مصنوعی دانت کی فوٹوتھراپی سے مسوڑھوں کو آرام ملے گا اور دیگر صحتمند مسوڑھوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ مصنوعی دانت جس مسوڑھے میں بٹھایا جائے گا وہ فوٹوتھراپی سے اسی جگہ کو مضبوط بنائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں