آتش فشانی لاوے کے درمیان صحیح سلامت رہنے والا مکان

آتش فشانی لاوے کے درمیان صحیح سلامت رہنے والا مکان

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسے ‘معجزاتی مکان’ کا چرچا ہے جسے چاروں طرف سے آتش فشاں کے گرم لاوے نے گھیر رکھا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی جگہ بالکل صحیح سلامت موجود ہے

میڈرڈ(نیٹ نیوز)لکڑی سے بنا ہوا یہ مکان سپین کے جزیرے لا پاما پر واقع ہے جہاں گزشتہ دنوں ‘کمبرے وئیہا’ آتش فشاں پھٹ پڑا تھا اور اس سے نکلتے ہوئے گرم لاوے نے پورے جزیرے کو گھیر لیا تھا۔ لاوے سے پھیلنے والی تباہی اتنی شدید اور بھیانک تھی کہ وہاں رہنے والے 6000 سے زائد افراد کو ہنگامی طور پر جزیرہ خالی کرنا پڑا۔بعد ازاں امدادی ٹیموں نے جب ہیلی کاپٹر سے اس علاقے کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ پورے لا پاما جزیرے میں یہ واحد مکان بالکل صحیح سلامت تھا، جبکہ ارد گرد کے پورے جزیرے پر لاوے کی سیاہی مائل تہہ موجود تھی۔ سپین کے میڈیا نے بھی مکان کے مکمل طور پر محفوظ رہ جانے کو ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں