انسان 18ہزارسال پہلے کسوری کے انڈے ،گوشت کھاتاتھا

انسان 18ہزارسال پہلے کسوری کے انڈے ،گوشت کھاتاتھا

شمالی آسٹریلیا، نیو گنی اور دوسرے قریبی جزیروں پر پائے جانے والا پرندہ ’’کسوری‘‘یا’’کیسووری‘ ‘ شتر مرغ کا قریبی رشتہ دار ہے

پورٹ مورسبے (نیٹ نیوز)ا س کے بارے میں اب انکشاف ہوا ہے کہ آج سے 18ہزار سال پہلے کا قدیم انسان نا صرف اس دیوقامت پرندے کو مرغیوں کی طرح پالتا تھا بلکہ اس کے انڈے اور گوشت کھایا بھی کرتا تھا۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے یہ دریافت کسوری کے اُن ہزاروں قدیم انڈوں کے چھلکوں کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے جو پاپوا نیوگنی کے پہاڑی جنگلات سے پچھلے کئی سال میں دریافت ہوئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مختلف عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں۔شتر مرغ کی طرح کسوری کی اونچائی بھی 6 فٹ تک ہوتی ہے ، اس کے انڈے سبز رنگ کے ہوتے ہیں جن کی اوسط لمبائی 14 سینٹی میٹر اور چوڑائی 9 سینٹی میٹر ہوتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں