نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاک بحریہ نےبھارتی بحریہ کےعزائم سمندربردکردیئے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- پاک بحریہ نےپیشہ ورانہ مہارت سےبھارتی عزائم خاک میں ملادیئے
  • بریکنگ :- پاک بحریہ نےتیسری باربھارتی سب میرین کاسراغ لگایا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- بھارتی سب میرین کی 16اکتوبرکوپاکستانی حدودمیں داخل ہونےکی کوشش
  • بریکنگ :- پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی
Coronavirus Updates

برازیل میں ایناکونڈا اور مگرمچھ میں دہشت ناک جنگ

 برازیل میں ایناکونڈا اور مگرمچھ میں دہشت ناک جنگ

دنیا اخبار

برازیل کے ایک دریا کی ایسی قابل ذکر تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں ایک بڑے مگرمچھ اور ایک ایناکونڈا کے درمیان زبردست جنگ دکھائی دیتی ہے

برازیلیا(نیٹ نیوز)سانپ نے خود کو مگرمچھ کے گرد اس طرح لپیٹا کہ اس کیلئے ہلنا بھی مشکل ہو گیا، یہ جنگ دریائے کویابا کے کنارے بقا کیلئے لڑی گئی 40 منٹ کی ڈرامائی لڑائی ثابت ہوئی۔لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایناکونڈا اور گھڑیال اپنے اپنے شکار ڈھونڈنے کے چکر میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ، خوف ناک جانوروں کے اس مقابلے کے یہ نایاب مناظر امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی ایک وائلد لائف فوٹوگرافر کِم سولیوِن نے اپنے کیمرے میں محفوظ کئے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے مگرمچھ آخر کار سانپ کو پانی میں لے گیا، کچھ دیر بعد مگرمچھ پانی سے باہر نکلا بعد ازاں ایناکونڈا بھی پانی کی سطح پر نمودار ہوا اور ایک طرف تیرتا ہوا چلا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement