بچوں کی بھرپور نیند موٹاپے سے بچانے کے لئے کارگر

بچوں کی بھرپور نیند موٹاپے سے بچانے کے لئے کارگر

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لمبی اور بھرپور نیند لینے والے بچوں کیلئے بعد کی عمر میں موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے

میساچیوسٹس(نیٹ نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے میساچیوسٹس جنرل ہسپتال میں 2016 سے 2018 کے درمیان پیدا ہونے والے 298 بچوں کو اس مطالعے کیلئے رجسٹر ڈکیا۔بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کیلئے انہیں ہلکی پھلکی سمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں جبکہ ان کے والدین سے کہا گیا کہ وہ بھی ان بچوں کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے روزمرہ معمولات کی ڈائری مرتب کریں۔اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی، آئندہ دو سے تین سال میں ان کا وزن معمول کے قریب رہا جبکہ مخصوص اوقات میں اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کیلئے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں