انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت ’’سورج مچھلی‘‘

 انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت ’’سورج مچھلی‘‘

انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے

میڈرڈ (نیٹ نیوز)جو وجود میں انسان سے بڑی اور عجیب و غریب شکل کی ہے ۔آبی ماہرین یا غوطہ خور اب تک سمندر میں موجود سینکڑوں مخلوقات دریافت کرچکے ہیں البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ایسی آبی مخلوقات ہیں جن تک رسائی تاحال حاصل نہیں ہوسکی۔ سپین کے ماہرین نے ایک ایسی دیو قامت مچھلی کوسپین کوسٹ سے ریسکیو کیا جو نہ صرف عجیب الخلقت ہے بلکہ یہ وجود میں انسانی سے دگنی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین کوسٹ کے گہرے سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے ماہرین نے جب جال کھینچا تو اُس میں ہزار کلو کی ’’سورج مچھلی‘‘ پھنسی ہوئی تھی۔اس مچھلی کی لمبائی 9 فٹ پانچ انچ کے قریب تھی، جسے ماہرین نے جال سے نکال کر دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں