34 قیراط کا ہیرا جسے خاتون کچرے میں پھینکنے لگی تھی

34 قیراط کا ہیرا جسے خاتون کچرے میں پھینکنے لگی تھی

برطانیہ میں ایک خاتون گھر میں بیکار پڑی انگوٹھی کو پھینکنے جارہی تھیں جب اتفاق سے انہیں علم ہوا کہ اس انگوٹھی میں 34 قیراط کا ہیرا جڑا ہے جس کی مالیت 20 لاکھ پاؤنڈز ہے

لندن(نیٹ نیوز)خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، گھر سے غیر ضروری سامان نکال رہی تھیں جس میں مصنوعی زیورات بھی شامل تھے ۔خاتون ان زیورات کو پھینکنے جارہی تھیں جب پڑوسی نے مشورہ دیا کہ وہ احتیاطاً ان زیورات کی قیمت معلوم کر ا لیں۔ خاتون جیولر کے پاس گئی اور زیورات کی ویلیو جاننی چاہی۔جیولر کا کہنا ہے کہ پاؤنڈ کے سکے سے بھی بڑے اس ہیرے کو وہ ایک نظر میں پہچان گئے تھے تاہم مزید تصدیق کیلئے انہوں نے اسے ماہرین کے پاس بھیجا۔ماہرین نے تصدیق کی کہ شیشے کا یہ شفاف ٹکڑا 34 قیراط کا ہیرا ہے جس کی مالیت اندازاً 20 لاکھ پاؤنڈز یعنی 47 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ہے ۔ انگوٹھی کو 30 نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں