چین میں ایک لاوارث کتا 42 لاکھ روپے میں نیلام

چین میں ایک لاوارث کتا 42 لاکھ روپے میں نیلام

چین میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک لاوارث کتا ایک لاکھ 60 ہزار یوآن (42 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوگیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)کتے کو ایک نامعلوم شخص 2014 میں بیجنگ میں پالتو جانوروں کے تربیتی مرکز میں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس پر انتظامیہ نے اس نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تاکہ اسے ڈھونڈ کر اس کتے کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات وصول کئے جائیں۔ تربیتی مرکز کے عملے نے کتے کا نام ‘ڈینگ ڈینگ’ رکھ دیا اور اس کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرانا شروع کردیں۔ اس طرح چند سال میں ‘ڈینگ ڈینگ’ چینی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔چند ماہ پہلے بیجنگ کی عدالت نے ‘ڈینگ ڈینگ’ کو حتمی طور پر لاوارث قرار دیتے ہوئے نیلام کرنے کا حکم دیا ،مسلسل 29 گھنٹے جاری رہنے والی آن لائن نیلامی کا اختتام پرایک نامعلوم شخص نے اسے 160,000 یوآن کی بولی لگا کر خرید لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں