مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

مراکش میں انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ زیورات ڈیڑھ لاکھ سال پرانے ہیں

رباط(نیٹ نیوز)مراکش میں محققین نے ایک لاکھ 42 ہزار سال اور ایک لاکھ پچاس ہزار سال کے درمیان قدیم ترین زیورات کی نقاب کشائی کی، یہ زیورات ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ساحلی شہر الصویرہ کے بیزمون غاروں میں دریافت ہوئے ۔مراکشی ماہر آثار قدیمہ عبدالجلیل بوزوگر نے بتایا کہ یہ دریافت سوراخ شدہ اور سیاہی والے 30 سمندری خولوں پر مشتمل ہے ، یعنی انسانوں نے ان خولوں پر آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مادہ لگایا تھا۔انھوں نے کہا کہ سرخ مٹی کے رنگ سے رنگے ہوئے چھوٹے سوراخوں والی سیپیوں سے بنے کئی ہار اور کنگن ملے ہیں، جو چند ہفتے قبل الصویرہ کے قریب بیزمون غار میں پائے گئے تھے ۔عبدالجلیل نے بتایا کہ یہ سیپیاں ڈیڑھ لاکھ سال پرانی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں