موسیقی سے مرغیوں کو ہارٹ اٹیک،63ہلاک،مقدمہ درج

موسیقی سے مرغیوں کو ہارٹ اٹیک،63ہلاک،مقدمہ درج

بھارتی ریاست اڑیسہ میں 63 مرغیوں کی ہلاکت کو مالک نے شادی کے ڈھول باجے اور تیز موسیقی کو قرار دیکر ایف آئی آر باراتیوں کے خلاف درج کرا دی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)مالک کاکہناہے کہ تیز موسیقی سے مرغیوں کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ کے رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے ایک انوکھی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری 63 مرغیاں مر گئی ہیں اور اس کی ذمہ دار شادی کی ایک تقریب ہے ۔ آدھی شب کو ڈھول باجے اور کان پھاڑ دینے والی موسیقی کے ساتھ ایک بارات پولٹری فارم کے قریب سے گزر رہی تھی جس کی آواز سے میری 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ موسیقی کی تیز دھمک کی وجہ سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا تھا،باراتیوں سے میرا نقصان پورا کروایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں