موت کے بعد زندگی کے تحقیقی مقالوں پر لاکھوں ڈالر انعام

موت کے بعد زندگی کے تحقیقی مقالوں پر لاکھوں ڈالر انعام

امریکی ارب پتی نے سوال کیا ہے کہ کیا مرنے کے بعد انسانی شعور برقرار رہتا ہے

لاس ویگاس(نیٹ نیوز)یعنی موت کے بعد کسی طرح کی زندگی ہوتی ہے ؟ جو بھی اس سوال کا سائنسی جواب لائے گا ان تین سکالروں کو مجموعی طور پر دس لاکھ ڈالر سے زائد کی خطیر رقم دی گئی ہے ۔ رئیل اسٹیٹ، ہوٹل اور طیاروں کے بزنس سے وابستہ رابرٹ بائیگلو نے اپنے نام سے بائیگلو انسٹی ٹیوٹ آف کونشیئسنس سٹڈیز کی بنیاد رکھی۔ مقابلے میں دنیا بھر سے دوہزار ماہرین نے حصہ لیا۔ اب تک 29 مقالے منتخب ہوئے ہیں اور انہیں نوازنے کے لیے رقم کو دوگنا کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اب اول، دوم اور سوم کے ساتھ ساتھ مزید 11 افراد کو 50 ہزار ڈالر فی کس اور 15 ماہرین کو 20 ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے رقم دی جارہی ہے ۔اس ضمن میں تمام امیدواروں کی فہرست اور مقالے ویب سائٹ پر رکھ دئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں