نمک کے ذرے جتنا کیمرہ جو رنگین فوٹو کھینچ سکتا ہے
جامعہ واشنگٹن اور پرنسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے غالباً دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ بنایا ہے جو بہت واضح رنگین تصاویر لے سکتا ہے
ہارورڈ(نیٹ نیوز) یہ روشنی کو جذب کرنے والی میٹاسرفیس سے بنایا گیا ہے جس کا ہر حصہ روشنی جذب کرتا ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔یہ شیشے کا ایک شفاف پینل نما نظرآتا ہے جس میں گول دائرے میں کوئی سفید شے دکھائی دے رہی ہے ۔ نصف ملی میٹر کی معمولی جسامت کی یہ ایجاد روشنی کو اس طرح موڑتی ہے کہ اس کا عکس مکمل ہوجاتا ہے ۔ پھر ایک الگورتھم سگنل پروسیسنگ طریقے سے ڈیٹا سے تصویر کی تشکیل کرتا ہے ۔ اس ایجاد کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری بہت آسان ہے ۔ کیمرہ سینسر سلیکون نائٹریٹ پرمشتمل ہے اور الٹراوائلٹ لیتھوگرافی سے کاڑھا جاسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا سب سے اہم استعمال طب و صحت میں ہوسکتا ہے ۔