تقریباً 37 ہزار بچوں کی مفت سرجری کرنے والا ڈاکٹر
بھارتی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سبود کمار سنگھ عالمی شہرت کے حامل اور بچوں کے مسیحا کہلاتے ہیں
اتر پردیش(نیٹ نیوز)اب تک وہ 37 ہزار بچوں میں پیدائشی نقائص کی سرجری کر چکے ہیں اور یہ کام انہوں نے بلامعاوضہ کیا ہے ۔ اترپردیش کے شہر ویراناسی میں پیدا ہونے والے سبود کمار نے غربت کے ہاتھوں مزدوری کی لیکن بہت مشکل سے اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ انہوں نے پلاسٹک سرجرسی میں کمال پیدا کیا ہے ۔ ڈاکٹر سبود کے مطابق جن مشکلات سے وہ گزرے ہیں اس کی وجہ سے وہ لوگوں کے مسائل سے خوب آگاہ ہیں۔ انہوں نے 2004 میں تنہا اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سمائل ٹرین نامی ایک تنظیم بنائی ہے جس کی بدولت 37 ہزار بچوں اور بڑوں کا آپریشن کیا جاچکا ہے ۔ اس پلیٹ فارم پرسینکڑوں نئے ڈاکٹروں کو بھی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ڈاکٹر کمار کے مطابق ایک بچے کی سرجری سے پورا گھرانہ سکھ کا سانس لیتا ہے ۔