تین دہائیوں سے ایک ہی ٹافی تحفے میں دینے والے بھائی

تین دہائیوں سے ایک ہی ٹافی تحفے میں دینے والے بھائی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں مقیم دو بھائی گزشتہ تین دہائیوں سے ایک ہی ٹافی ایک دوسرے کو بطور تحفہ دے رہے ہیں.

امریکی بھائی گزشتہ تیس سالوں سے کرسمس پر ایک ہی ٹافی ایک دوسرے کو تحفے میں دئیے جارہے ہیں ۔یہ سلسلہ 1987 میں اس وقت شروع ہوا جب ریان واسن نے کرسمس کیلئے مذاق کے طور پر اپنے بھائی ایرک واسن کو مختلف پھلوں کے ذائقوں کے ساتھ ایک 10 رول فرینک فورڈ ‘سانتا کینڈی بک' دی، اس کا خیال تھا کہ ایرک اسے پسند نہیں کرے گا۔
ایرک نے یہ ٹافی رکھ لی اور اگلے برس ریان واسن کو وہ بطور تحفہ پیش کردی ۔بس یہاں سے ایک ہی کینڈی ہر سال ایک دوسرے کو دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 1987 میں خریدی گئی ٹافی اب تک دونوں بھائی کے درمیان گھوم رہی ہے اور اب یہ ایک رسم بن گئی جسے ان کے دوست اور رشتے دار اپناچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں