برطانیہ ،79 سالہ بزرگ کے بطخیں پالنے پر پابندی

برطانیہ ،79 سالہ بزرگ کے بطخیں پالنے پر پابندی

لندن(نیٹ نیوز)برٹش کاؤنٹی ڈیوون میں رہنے والے 79 سالہ ایلن گوسلنگ پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا دی ہے کہ وہ اگلے ایک سال تک بطخیں نہیں پال سکتے ۔

 گوسلنگ کو شدید زکام ہوگیا تھا اور وہ بیمار ہوگئے تھے ۔ مقامی طبّی ادارے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ برڈ فلو میں مبتلا ہیں،گوسلنگ نے اپنے فارم پر برسوں سے کئی بطخیں پال رکھی تھیں اور انکو ان ہی میں سے کسی بطخ سے برڈ فلو ہوا تھا۔فوری حفاظتی اقدامات کے تحت یہ تمام بطخیں ہلاک کرکے وہاں سے ہٹا دی گئیں ۔

جب گوسلنگ صحت یاب ہوکر گھر واپس آئے اور انہیں یہ خبر سنائی گئی تو وہ بہت اداس ہوگئے ۔گوسلنگ کی بہو نے بتایا کہ انہیں ان کے تمام ‘دوستوں’ سے دور کردیا گیا اور اب ان کے پاس کچھ بھی نہیں رہا ، پابندی کی یہ خبر ان پر بجلی بن کر گری اور وہ نڈھال ہو کر رہ گئے ۔دوسری جانب صحت کے اداروں نے گوسلنگ پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں