اربوں کا خالص سونا پارک میں کھلے عام رکھ دیا گیا

اربوں کا خالص سونا پارک میں کھلے عام رکھ دیا گیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)ایک جرمن مصور اور مجسمہ ساز نے نیویارک کے سنٹرل پارک میں خالص سونے کا ایک بڑا اور وزنی چوکور ٹکڑا کھلے عام رکھ دیا ہے جس کی مالیت 11.7 ملین ڈالر (دو ارب پاکستانی روپے سے بھی زیادہ) بتائی جارہی ہے ۔

24 قیراط سونے سے بنا ہوا یہ مکعب 410 پونڈ وزنی ہے جبکہ اس کی نگرانی پر کوئی سکیورٹی گارڈ بھی موجود نہیں۔اس فن پارے کے تخلیق کار نکلاس کاستیلو نے اسے ‘‘زمین کی بنیاد’’ کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سونے کا یہ وزنی ٹکڑا دراصل قدیم و جدید زمانوں میں مکالمے کو ظاہر کرتا ہے ۔

اس بارے میں کاستیلو کا کہنا ہے کہ اوّل تو یہ ٹکڑا اتنا بھاری ہے کہ اسے اٹھانا آسان کام نہیں جبکہ نیویارک سنٹرل پارک میں عمومی حفاظتی انتظامات کے علاوہ بھی انہوں نے ذاتی طور پر جدید ترین سکیوریٹی کا انتظام کررکھا ہے جس کی مدد سے چوبیس گھنٹے مسلسل اس ٹکڑے پر نظر رکھی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں