اکتائے سکیورٹی گارڈ نے کروڑوں کی پینٹنگ تباہ کردی

اکتائے سکیورٹی گارڈ نے کروڑوں کی پینٹنگ تباہ کردی

روس(نیٹ نیوز)روس میں ایک سکیورٹی گارڈ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرتے ہوئے مصوری کے ایک نایاب شاہکار میں بے آنکھ چہرے پر اپنی طرف سے آنکھیں بنا کر اسے برباد کردیا ہے ۔

اگرچہ یہ واقعہ دسمبر 2021 میں پیش آیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد اب اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اس پینٹنگ میں تین چہرے بنائے گئے ہیں مکمل چہرے والے دو افراد کی آنکھیں مصور نے جان بوجھ کر نہیں بنائی تھیں ، سکیورٹی گارڈ نے اپنی ملازمت کے پہلے ہی روز بے آنکھوں چہرے پر اپنے ہاتھ سے آنکھیں بنائیں اور یوں پورے شاہکار کو خراب کردیا ۔

اس پینٹنگ کو مشہور مصورہ اینا لیپروسکایا نے بنایا تھا جس کی انشورنس 740,000 برطانوی پاؤنڈ میں کی گئی تھی جو اس کی قیمت کو ظاہر کرتی ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 17 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق سکیورٹی گارڈ پر جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا عائد کی جاسکتی ہے ۔

                      

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں