نائیجیرین شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجادکرلیا
ابوجا(نیٹ نیوز)نائیجیریا کے ایک 67 سالہ شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجاد کیا ہے جس میں آگ لگانے کے لئے گیس ،بجلی یا مٹی کے تیل کی ضرورت نہیں پڑتی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ضعیف شخص پانی کی ایک بوتل میں اوپر کی جانب سوراخ کرکے ایک پائپ داخل کرتا ہے اور ڈھکن والے حصے سے دوسرا پائپ داخل کرکے ہینڈ پمپ کے ذریعے ہوا بھری اور پائپ کا ایک سرا نوزل میں لگا کر چولہے میں آگ لگالی۔نائیجیرین شخص کے مطابق ان کی ایجاد مٹی کے تیل اور گیس کی بجائے مکمل طور پر ہوا کے دباؤ اور پانی پر انحصار کرتی ہے ۔