ویران جزیرے پر ’دنیا کا تنہا ترین گھر‘ فروخت کیلئے پیش
نیو یارک(نیٹ نیوز)ویران جزیرے پر ’دنیا کا تنہا ترین گھر‘ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
آپ اس کا مالک بننے کیلئے کتنی رقم دینے کو تیار ہیں؟ایک بیڈ روم پر محیط یہ گھر امریکی ریاست ووہوابے کے ویران جریزے ’مین‘ میں واقع ہے ، جہاں کوئی آبادی نہیں تاہم ایک گھر ضرور موجود ہے جسے اب فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کا مالک ہونے کیلئے آپ کو کتنی رقم ادا کرنے کی ضرورت ہے ؟ تو آپ کو بتادیں کہ یہ تین لاکھ انتالیس ہزار ڈالر (کم وبیش دوکروڑ اٹھاون لاکھ پاکستانی روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔
پانچ سو چالیس مربع فٹ پر محیط یہ انوکھا گھر تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے ،کمال کی بات یہ ہے کہ یہاں وائی فائی کی سہولت موجود ہے ۔اس گھر کے مالک بولڈ کوسٹ پراپرٹیز کے ایک ایجنٹ بلی ملیکن ہے جنہوں نے یہ تمام تفصیلات شیئر کیں ہیں ۔