متنازعہ ترین ناول کی فائر پروف کاپی نیلام کی جائے گی

متنازعہ ترین ناول کی فائر پروف کاپی نیلام کی جائے گی

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)طرح طرح کی پابندیوں سے گزرنے والے مشہور متنازعہ ناول ‘دی ہینڈ میڈز ٹیل’ کی ایک نقل مکمل طور پر فائر پروف بنائی گئی ہے۔

 جسے اب نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔کینیڈا کی مصنف، مارگریٹ ایٹ وُڈ نے 1985 میں ایک متنازعہ ناول لکھا جس میں مستقبل کے برطانیہ میں ایک مطلق العنان حکومت دکھائی گئی ہے جسے ‘ری پبلک آف گائے لیڈ’ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ سلطنت امریکی حکومت کا تختہ الٹ دیتی ہے ۔ اس میں خواتین کو ہینڈ میڈز کا نام دیا جاتا ہے جن کا کام‘کمانڈرز’ صرف حکمراں مردوں کیلئے بچوں کو جنم دینا ہوتا ہے ۔لاتعداد اعزازات کے باوجود اس ناول پر بالخصوص امریکی سکولوں میں پابندی عائد رہی۔ اب اس کے ناشر نے ایک ایسی نقل بنائی ہے جسے کسی بھی طرح جلایا نہیں جاسکتا۔ اس کاپی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ یہ ایک لاکھ ڈالر میں نیلام ہوجائے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں