’ایک پیاسا کوا تھا‘ کہانی کی حقیقی ویڈیو وائرل

’ایک پیاسا کوا تھا‘ کہانی کی حقیقی ویڈیو وائرل

لاہور ( نیٹ نیوز )ایک پیاسا کوا تھا جگ میں تھوڑا پانی تھا’ یہ کہانی بچپن میں ہر ایک نے ہی اسے پڑھا اور سنا ہے۔

 لیکن اب اس کی ایک حقیقی مثال بھی دیکھنے کو ملی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیاسا کوا کمال عقلمندی سے اپنی پیاس بجھا رہا ہے ۔ ویڈیو کو سب سے سے پہلے ٹوئٹر پر Creature of God نامی پیج پر شیئر کیا گیا، جسے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد دکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیاسا کوا بوتل سے پانی پینے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ پا رہی ہوتی تو اس نے پانی کو اوپر لانے کیلئے چھوٹے کنکروں کا استعمال کیا۔ کوے نے پاس پڑے پتھر کو بوتل میں ڈالا اور ایک گھونٹ لیا۔ اس نے پھر دوبارہ یہی عمل جاری رکھا اور اپنی پیاس بجھائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں