سگریٹ نوشی نہ کرنیوالوں کو بھی پھیپھڑوں کا کینسر ہوسکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)بین الاقوامی سائنس دانوں کی ایک ٹیم کی نئی تحقیق کیمطابق فضائی آلودگی ان لوگوں کو بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے۔
جنہوں نے کبھی سیگریٹ نوشی نہ کی ہو۔ٹریفک کا آلودہ دھواں جسم میں بالکل ویسے ہی رسولیاں بناتا ہے جیسی رسولیاں سگریٹ نوشی کے سبب بنتی ہیں اور تحقیق میں سائنس دانوں نے اس عمل کی نشان دہی کی جو اس بیماری کو بڑھاوا دیتا ہے۔PM2.5s نامی باریک ذرّات فاسل ایندھن کے جلنے کے سبب خارج ہوتے ہیں۔انسانی بال کے 50ویں حصے سے چھوٹے سائز کے ذرّات پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں شامل ہوتے ہیں جو ان کو مزید چپچپا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے سوزش ہوتی ہے۔یہ ذرّات ڈیزل،بریک پیڈزِ، پہیوںاورسڑک کے غبار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کی بڑھتی مقدار کا تعلق نان سمال سیل لنگ کینسر سے ہے ۔