برطانیہ،دِل کی عمر 10سال کم کردینے والا جین دریافت

برطانیہ،دِل کی عمر 10سال کم کردینے والا جین دریافت

برسٹل(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جو دل کی عمر 10 سال کم کرسکتا ہے ۔سائنس دان پُر امید ہیں کہ یہ نئی دریافت علامات ظاہر ہونے سے سالوں پہلے ہی قلبی مرض سے بچا سکے گی ،یہاں تک کہ بڑھاپے میں ہارٹ فیلیئر سے بھی صحت یاب کر دے گی۔

برطانیہ کے شہر برسٹل میں سائنس دانوں نے ایک متغیر جین دریافت کیا ہے جس نے چوہے کے دل کی عمر کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ انجکشن کی صورت میں دئیے جانے والے اس جین نے درمیانی عمر کے چوہوں کے دل کے تفاعل کو بگڑنے سے بھی بچایا۔برسٹل یونیورسٹی میں قائم برسٹل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر پاؤلو مڈیڈو کے مطابق تحقیق کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صحت مند متغیر جین بوڑھے افراد کی دل کی صحت کی خرابی کو پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جین لوگوں میں انجکشن کے ذریعے ڈالے جاسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں