اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو گئی

اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو گئی

اوٹاوا(نیٹ نیوز)کینیڈا میں پیش آنیوالے ایک بھیانک واقعے میں اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو ۔ رینی لاریویر شمالی کینیڈا کے شہر سڈبری میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کمپلیکس سے اپنے دوستوں کیساتھ میکڈونلڈز جانیوالی تھیں لیکن انھیں ہسپتال جانا پڑ گیا۔

جہاں ڈاکٹرز بھی خاتون کے چہرے میں چابی پیوست دیکھ کر حیران رہ گئے ۔خوفناک تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینی کے گال میں چابی کی دھات غائب ہو گئی ہے ، ایکسرے سے پتا چلا کہ چابی خاتون کی آنکھ کے نیچے ناک کی جڑ میں ڈیڑھ انچ گہرائی میں گھس گئی تھی۔رینی کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کے وقت بالکل درد محسوس نہ ہوا لیکن جب آئینے میں دیکھا تو پہلا خوف اس بات کا تھا کہ کہیں اندھی نہ ہو جاؤں۔ پلاسٹک سرجن نے کامیاب آپریشن کے ذریعے چابی رینی کے چہرے سے نکالی، رینی نے خود ہی ایک ڈاکٹر سے کہا کہ وہ انکی تصاویر بنا کر اپنے طلبہ کو دکھائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں