انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن

انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن

لگُونا(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوب مشرقی برازیل میں ڈولفنز مچھیروں کیساتھ ارادی طور پر مل کر مچھلیوں کا شکار کرتی ہیں۔ لگونا نامی چھوٹے ساحلی شہر میں مچھیرے ان سمندری مملیوں کے ساحل پر آنیکا انتظار کرتے ہیں۔ یہ ڈولفنز بحرِ اوقیانوس سے سِلور میولیٹ مچھلیوں کو گھیر کر اتھلے پانیوں تک لاتی ہیں۔

یونیورسٹی آف پلیمتھ کے ماہرِ سمندری حیاتیات سائمن انگرام کیمطابق یہ ڈولفنز انسانوں اور انکی حرکات پر بھرپور توجہ دیتی ہیں تاکہ جال میں زیادہ سے زیادہ مچھلیاں پھنس سکیں۔ ممکنہ طور پر یہ مچھیروں کی رہنمائی بھی کرتی ہونگی۔انکا کہنا تھا کہ سالوں سے یہ ڈولفنز مچھیروں کو یہ بتا رہی ہیں کہ جال پھینکنے کیلئے کہاں کھڑا ہونا ہے اور کب جال پھینکنا ہے ۔یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے یہ ڈولفنز انسانوں کی تربیت کر رہی ہوں۔ محققین نے بتایا کہ مچھیرے مچھلیاں پکڑنے کیلئے قابلِ بھروسہ ڈولفن ساتھیوں کو تلاش کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں