سعودیہ عرب، دو ہزار سال قدیم خاتون کے چہرے کی نمائش

سعودیہ عرب، دو ہزار سال قدیم خاتون کے چہرے کی نمائش

العلا(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے شہر العلا میں آثار قدیمہ کے شعبے کے ماہرین نے نبطی دور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے چہرے کے ڈھانچے کی بحالی اور ڈیجیٹل تصویر کشی میں ڈھالنے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔

اس قدیم خاتون کو ‘حنات’ کا نام دیا گیا ہے ، جن کی باقیات الحجر شہر سے دریافت ہوئی ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان خاتون کی موت دو ہزار سال پہلے ہوئی تھی ۔مطالعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نبطی معاشرے میں حنات ایک اہم شخصیت تھیں کیونکہ ان کے مقبرے میں کافی دولت کو دفن کیا گیا تھا۔نبطی تہذیب کے متعدد ماہرین نے ان کے چہرے کی تعمیر نو اور حنات مقبرے سے ملنے والے ملبوسات اور زیورات کے ساتھ ان کی ڈیجیٹل تصاویر جاری کی ہیں۔ رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ اس تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایک سائنسی کہانی کی تشکیل کی جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں