لندن:205 سال پرانا وائٹ ہاؤس ،قیمت25کروڑ پاؤنڈ

 لندن:205 سال پرانا وائٹ ہاؤس ،قیمت25کروڑ پاؤنڈ

لندن(نیٹ نیوز)لندن میں واقع دی ہوم نامی 205 سال قدیم محل نما گھر جو ریجنٹ پارک کے وائٹ ہاؤس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 اس وقت دنیا کا مہنگا ترین گھر ہے یہ گھر لندن میں واقع دی ہوم نامی ایک قدیم محل ہے جس کی مالیت جانچنے کیلئے اسے ایک بار پھر مارکیٹ میں پیش کیا گیا تو اس کی قیمت 25 کروڑ برطانوی پاؤنڈ (پاکستانی 10 ارب روپے سے زائد) کے مساوی لگائی گئی، جو کہ دنیا کی کسی بھی حویلی یا محل سے بہت زیادہ ہے ۔ برطانوی حلقوں میں یہ ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ مذکورہ محل کا بیرونی حصہ ہے جو واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکی صدر کی مشہور زمانہ رہائش گاہ سے مشابہہ ہے ۔ دی ہوم نامی یہ گھر 29 ہزار سکوائر فٹ اراضی پر مشتمل ہے جس میں 40 بیڈ رومز، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک گرم حمام ، ایک لائبریری اور ایک وسیع و عریض ڈائننگ روم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں