دنیا کا طویل ترین’بس کا سفر‘ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

دنیا کا طویل ترین’بس کا سفر‘ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں

ممبئی(نیٹ نیوز)اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو اچھی اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ پہلی بار دنیا کا طویل ترین سیاحتی سفر ہونے جارہا ہے۔۔

بھارتی سیاحتی کمپنی ایڈونچرز اوورلینڈ پروگرام کا جلد اعلان کرنیوالی ہے جہاں مسافر دنیا کا طویل ترین سفر بس کے ذریعے کریں گے ۔اس سفر کا آغاز اگست سے ہوگا جہاں 30 خوش قسمت مسافر 22 ممالک کا سفر کرینگے ۔یہ سفر ترکیہ سے شروع ہوکر بلقان، مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی یورپی ممالک سے گزرتے ہوئے لندن پر اختتام پذیر ہوگا۔دنیا کا طویل ترین سفر 56 دن اور 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ہے ۔اس سفر کا حصہ بننے کے لیے 24 ہزار 300 ڈالرز یعنی تقریباً 68 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے اداکرنا ہونگے ، اس پیکیج میں 30 ناشتے اور ڈنر سمیت ہوٹل کا قیام شامل ہے ۔جس بس میں مسافر سفر کریں گے وہ کوئی عام بس نہیں بلکہ لگژری بس ہوگی ۔یہ بس 7 اگست کو استنبول سے روانہ ہو کر یکم اکتوبر کو لندن پہنچے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں