جعلی مکھیوں سے اصلی مکھیاں بلانے والا چالاک پھول

جعلی مکھیوں سے اصلی مکھیاں بلانے والا چالاک پھول

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ میں گلِ داؤدی (ڈیزی) کے پھول کی ایک قسم میں ایسے خاص جین ملے ہیں جن سے پتیوں پر مکھیوں کے نقوش بن جاتے ہیں۔۔

مادہ مکھی کے ان نقوش کو دیکھ کر نر مکھیاں وہاں آتی ہیں اور یوں پھول کی افزائش و بارآوری بڑھتی رہتی ہے ۔اس پھول کا نام ‘گورٹیریا ڈیفیوزا’ ہے جو اپنی ظاہری ساخت سے مکھیوں کو اس طرح دھوکہ دیتا ہے کہ وہ اس پر منڈلالنے لگتی ہیں۔ کرنٹ بیالوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق تین اہم جین کی بدولت وہ اس قابل ہوا ہے کہ خود پر جعلی تھری ڈی مکھی کی تصاویر کاڑھ سکتا ہے ۔ تحقیق جامعہ کیمبرج کے پروفیسر بیورلے گلوور اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے ۔ ان کے مطابق اس چالاکی سے پھول مکھیوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں جو زردانوں کو دور تک لے جاتے ہیں اور اس کی افزائش بڑھتی ہے ۔نرمکھیاں کچھ دیر جعلی مکھیوں سے خود کو رگڑتے ہیں اور یوں ان پر زردانے چپک جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں