گارڈن میں کھیلتے بچے کو دوسری جنگ عظیم کا بم مل گیا

گارڈن میں کھیلتے بچے کو دوسری جنگ عظیم کا بم مل گیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک بچے کو گارڈن میں کھیل کے دوران دوسری جنگ عظیم کا بم مل گیا۔برطانیہ کے یارکمبے سے تعلق رکھنے والا نو سالہ۔۔

جارج پینسٹن برڈ باغ میں کھیل رہا تھا جب اس کے ہاتھ ایک چھوٹا بم لگا جسے دیکھ کر وہ بھاگتا ہوا والدہ کے پاس پہنچ گیا۔بچے کے ہاتھ میں بم دیکھ کر پہلے والدہ کو شک ہوا لیکن انہوں نے جلد ہی 101 پر کال کی، آپریٹر نے 999 پر فون کیا اور فوری پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔ خاتون نے بتایا کہ میں رات کو آدھی نیند میں تھی اور وہ بھاگتا ہوا بیڈ روم میں آیا اور کہا، ’آپ کو جاگنا ہوگا، مجھے ایک دستی بم ملا ہے ۔اس نے کہا کہ ہمیں اس کی تصویر کھینچنی چاہیے ۔پولیس افسران نے بتایا کہ یہ ایک دستی بم معلوم ہوتا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا گیا۔ اس چیز کا ایکسرے لیا گیا تو پتہ چلا کہ دھماکہ خیز مواد ابھی بھی متحرک ہے ۔ پولیس نے اسے ’نہ پھٹنے والا عالمی جنگ 2 کا دستی بم‘ قرار دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں