آرمورڈ مائیٹ کرہ ارض کی مضبوط اور طاقتورترین مخلوق

آرمورڈ مائیٹ کرہ ارض کی مضبوط اور طاقتورترین مخلوق

لاہور(نیٹ نیوز)اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ نامی کیڑے کو کرہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق مانا جاتا ہے ۔اس کیڑے کا حجم یا جثہ لگ بھگ ایک ملی میٹر ہوتا ہے لیکن وہ اپنے وجود سے ایک ہزار گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بطور انسان اگر ہم اپنی جسامت سے دُگنے وزن کی حامل چیز اٹھا لیں تو ہمیں کسی ایتھلیٹ جیسا کارنامہ انجام دینے والا سمجھا جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی یہ چھوٹی سی مخلوق اپنے سے 1180 گنا زیادہ وزن اٹھاسکتی ہے ۔ایشیامیں موجود چیونٹیاں اپنے جسم سے 100 گنا اورگوبر کا کیڑا اپنے سے 400 گنا زیادہ وزن اٹھاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں