ہانگ کانگ میں آخری چینی شہنشاہ کی گھڑی 50لاکھ ڈالرمیں نیلام

ہانگ کانگ میں آخری چینی شہنشاہ کی گھڑی 50لاکھ ڈالرمیں نیلام

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)ہانگ کانگ میں چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی 50 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئی، یہ گھڑی انہوں نے اپنے ایک روسی مترجم کو تحفے میں دی تھی۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کے آخری شہنشاہ چنگ ڈائی نیسی کی تاریخی گھڑی سوئس کمپنی پیٹک فلپ نے تیار کی تھی ،جسے 5ملین ڈالرزمیں نیلا م کیاگیاہے ۔یہ گھرشہنشاہ نے اپنے ایک روسی مترجم فلپس کو تحفے میں دی تھی جب وہ سوویت یونین میں قید میں تھے ،شہنشاہ کی اس قید کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوسکاتھا جسے فلپس نے ہی دنیا کو بتایاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں