مائیکرو ویو میں انڈے ابالنا خطرناک،خاتون کا چہرہ جھلس گیا

مائیکرو ویو میں انڈے ابالنا خطرناک،خاتون کا چہرہ جھلس گیا

لاہور(نیٹ نیوز)ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا ۔ویڈیو کو دیکھتے ہوئے خاتون نے مائیکرو ویو۔۔

میں انڈے اُبالنے کی کوشش کی تو انڈے پھٹ گئے اور خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی سے بھرے مگ میں ڈالا اور پھر اسے مائیکرو ویو میں چند منٹ کے لیے رکھ دیا جس کے بعد اس نے ان پر ٹھنڈا چمچہ لگایا تو انڈے پھٹ گئے ۔ خاتون نے اپنا چہرہ جھلس جانے کے بعد علاج کرایا اور کہا کہ 12 گھنٹے بعد بھی تکلیف محسوس ہو رہی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس ڈِش کو بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ مائیکرو ویو سے انڈے نکالنے کے بعد بھی ان کے پکنے کا عمل کچھ دیر تک جاری رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں