ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد سکاٹش خاتون

ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد سکاٹش خاتون

سکاٹ لینڈ(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ایک خاتون کا مفصل طبی معائنہ کیا ہے جو ہر قسم کے درد سے عاری ہیں۔ ان کے زخم بھی تیزی سے بھرتے ہیں۔۔

 تاہم حیرت انگیز طور پر وہ ڈپریشن اور خوف سے بھی ناواقف ہیں۔ماہرین کے مطابق اس کی جینیاتی وجوہ ہیں اور انہیں جان کر ہم درد کم کرنے یا ڈپریشن گھٹانے والی ادویہ بھی بناسکتے ہیں۔ چند برس قبل ‘جوکیمرون’ نامی خاتون کو محسوس ہوا کہ ان میں کسی درد کی کیفیت ختم ہوچکی ہے اور زخم تیزی سے بھرنے لگے ہیں۔ انہیں خوف، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کبھی نہیں ہوتا۔60 کی دہائی میں موجود خاتون جب دو بڑے آپریشن سے گزریں تو انہیں بعد میں کہیں کھنچاؤ یا تکلیف کا احساس نہیں ہوا۔ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں دردکش دوا نہیں دی اور معمولی زخم کا تو انہیں احساس ہی نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ ایک مرتبہ جل گئیں لیکن اس کا احساس نہ ہوا بس گوشت جلنے کی بو ضرور محسوس ہوئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں