دنیا کے سرد ترین مقام سائبیریاپر گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
ماسکو(نیٹ نیوز)ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے سب سے ٹھنڈے علاقے سائبیریا میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبیریا دنیا میں اپنے شدید ٹھنڈے ماحول کے باعث جانا جاتا ہے مگر ماحولیاتی تبدیلی کے باعث یہاں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔کلائمیٹولوجسٹ میکسی ملیانو ہیریرا نے بتایا کہ تین جون سائبریا کی تاریخ کا گرم ترین دن رہا، جہاں زالٹورو ووسک نامی علاقے میں درجہ حرارت 37.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی حکام کاکہناہے کہ ہمارے پاس گزشتہ سات دہائیوں کے درجہ حرارت کا ریکارڈ موجود ہے ، مگریہ غیر معمولی ہے ۔