ویتنامی شہری کی کھوپڑی میں چوپ اسٹک پھنس گئی

ویتنامی شہری کی کھوپڑی میں چوپ اسٹک پھنس گئی

ویتنام(نیٹ نیوز)ایک شخص کی کھوپڑی میں چوپ سٹک پھنس گئی، پانچ ماہ تک سر درد، بینائی میں کمی اور ناک سے رقیق مادے کے اخراج سے پریشان شہری سمجھ ہی نہیں سکا تھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟۔۔۔

اس صورتحال پر جب وہ ہسپتال گیا تو معائنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی کھوپڑی میں دو عدد چوپ سٹک کے ٹکڑے بھنسے ہیں۔ 35 سالہ شخص کا نام تو معلوم نہ ہوسکا تاہم وہ ویتنام کے ڈونگ ہوئی شہر میں واقع کیوبا فرینڈشپ ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مختلف سوالات پوچھے تو وہ کوئی ممکنہ وجہ نہ بتا سکا۔ بعدازاں اس شخص نے بتایا کہ اس کا پانچ ماہ قبل جھگڑا ہوا اور مار پیٹ کے باعث ایمرجنسی جانا پڑا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر اسے فارغ کر دیا تھا، جس کے بعد اسے تکلیف رہنے لگی تھی۔ ڈاکٹروں نے چوپ سٹک کے ٹکڑے نکال دئیے جس کے بعد اب یہ شخص بالکل تندرست ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں