شدید جلے جسم پر جِلد لگانے کا نیا طریقہ کار وضع

شدید جلے جسم پر جِلد لگانے کا نیا طریقہ کار وضع

آکسفورڈ(نیٹ نیوز)ڈاکٹروں نے مریضوں کی جلد کے باریک ٹکڑوں سے بنے پیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے شدید جلے جسم کے علاج کا نیا طریقہ کار وضع کرلیا۔

اس طریقہ کار میں ران سے جِلد کا چھوٹا لیکن صحت مند حصہ لیا جاتا ہے اور اس کو باریک کتر کر ایک جیل کے ساتھ ملا لیا جاتا ہے اور پیسٹ کی صورت بننے والے مرکب کو زخموں پر لگایا جاتا ہے ۔نتائج کے مطابق ہر چھوٹا ٹکڑا اپنے حقیقی سائز سے 500 گنا زیادہ بڑھ سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے گرافٹنگ کے لیے انتہائی کم مقدار میں صحت مند جِلد درکار ہوگی۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ڈاکٹر ریام مسٹری کیمطابق تحقیق میں جن حصوں پر یہ پیسٹ لگایا گیا تھا وہ حصے عام گرافٹنگ کے دورانیے کے برابر وقت میں ہی ٹھیک ہونے لگ گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں