نیوزی لینڈ:150 سال بعد کیوی کے ہاں بچوں کی پیدائش

نیوزی لینڈ:150 سال بعد کیوی کے ہاں بچوں کی پیدائش

ولنگٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں 150 سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار کیوی پرندے کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

کیوی کی چونچ لمبی اور گردن انتہائی پتلی ہوتی ہے جب کہ اس کے جسم پر شتر مرغ کی طرح پنکھ زیادہ ہوتے ہیں۔ کیوی نیوزی لینڈکاقومی پرندہ ہے، کچھ دہائیاں قبل نیوزی لینڈ بھر میں سوا کروڑ سے زائد کیوی پرندے پائے جاتے تھے لیکن حالیہ سالوں کی تحقیق کے مطابق انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہاں ان کی تعداد 70 ہزار سے بھی کم ہو چکی ہے۔ دارالحکومت ولنگٹن میں 150 سال بعد پہلی بار کیویز کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ولنگٹن شہر کے مرکز سے چند کلو میٹر دور موجود قصبے میں ماہرین کو کیویز کے دو نوزائیدہ بچے ملے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیویز کے بچوں کی پیدائش ایسے وقت میں ہوئی جب کہ ولنگٹن میں کیویز کی افزائش اور ان کی آبادی بڑھانے کیلئے ایک سال قبل ہی منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں