چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیا

چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیا

بلرام پور(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک گاؤں میں چیتے نے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ ایک بچی کو شکار کرکے اپنے ساتھ لے گیا۔

واقعہ بھارت کے بلرام پور کے ایک گاؤں میں پیش آیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 سالہ انوشکا شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے درندے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کو تلاش کے دوران بچی کی مسخ شدہ لاش ملی، محکمہ نے کہا ہے کہ کھیتوں میں اور اس کے آس پاس دیہاتیوں کی مدد سے چیتے کو تلاش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران علاقے میں چیتے کے حملوں میں دو بچی سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں