بھارت میں50میٹر بلند موبائل ٹاور چوری ہو گیا

بھارت میں50میٹر بلند موبائل ٹاور چوری ہو گیا

اتر پردیش(نیٹ نیوز)موبائل فون چوری ہو جانا یا چھن جانا اب معمول بن چکا ہے لیکن بھارت میں تو چور ایسا فنکار نکلا کہ 50 میٹر بلند موبائل ٹاور ہی چوری کر لیا۔

واردات بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں اُجینی میں ہوئی ۔چوری کیا جانے والا یہ موبائل ٹاور صرف 50 میٹر بلند ہی نہیں بلکہ 10 ٹن وزنی بھی تھا۔ اس کے ساتھ ہی چور ساڑھے 8 لاکھ روپے کا سامان بھی ساتھ لے گئے جس میں ایک شیلٹر، الیکٹریکل فٹنگز اور موبائل ٹاور اسمبلی سے متعلق دیگر سامان بھی شامل تھا۔پولیس نے موبائل ٹاور چوری ہونے کی ایف آئی راجیش کمار کی مدعیت میں درج کر لی جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ٹاور مارچ کو چوری کیا گیا تھا تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں کی گئی کہ واقعے کی رپورٹ نو ماہ بعد کیوں درج کرائی گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹاور کو سکریپ کے طور پر فروخت کرنے کے لیے چوری کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں