بھارت میں ‘‘بزرگ درختوں’’ کو بھی پنشن ملے گی

 بھارت میں ‘‘بزرگ درختوں’’ کو بھی پنشن ملے گی

ہریانہ(نیٹ نیوز)انڈین پنجاب کی ہمسایہ ریاست ہریانہ کی حکومت 75 سال سے زیادہ عمر کے درختوں کے لیے پنشن سکیم لے کر آئی ہے۔

اس سکیم کا نام ‘پران وایو دیوتا یوجنا’ ہے اور اس کا مقصد درختوں کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ ریاست ہریانہ کے محکمہ جنگلات کے ایک سینئر اہلکار جئے کمار نے بتایا کہ درخت کیلئے دو ہزار 750 روپے ماہانہ پنشن دینے کی سکیم نافذ کی گئی ہے ۔ ریاست میں تین ہزار 810 ایسے درختوں کے لیے پنشن جاری کرنے کی درخواستیں دی گئیں، جن میں سے 112 کو پنشن کے لیے منتخب کیا گیا۔درختوں کی عمر کی تصدیق کے لیے گاؤں کے بزرگوں، اور سرپنچوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔جئے کمار کہتے ہیں کہ ‘ہمارے لیے ، یہ درخت ہمارے بزرگوں کی طرح ہیں۔ پنچایتوں نے جہاں درختوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اپنے سر لی تو وہیں درختوں کی دیکھ بھال کے لیے چبوترے بنانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں