کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں کبوتر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹوکیو کے 50 سالہ ایٹشوسی پر الزام ہے کہ۔۔۔

 اس نے دانستہ طور پر اپنی ٹیکسی کو کبوتروں کے ایک جھنڈ پر چڑھایا، جس کے نتیجے میں ایک پرندہ ہلاک ہوگیا۔طبی ماہرین نے کبوتر کا پوسٹ مارٹم کرکے بتایا کہ اس کی موت گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوئی۔ پولیس کے مطابق ’ملزم نے اپنی گاڑی کو ایک کبوتر کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا۔راہگیر کی جانب سے شکایت درج کروانے پر ٹیکسی ڈرائیور کو وائلڈ لائف پروٹیکشن قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کبوتروں پر گاڑی اس لیے چڑھائی کیونکہ سڑکیں لوگوں کے لیے ہیں، کبوتروں کو خود گاڑیوں سے بچنا چاہیے ۔جاپان میں کبوتروں کی مخصوص اقسام کا شکار کیا جا سکتا ہے، مگر شہروں میں رہنے والے عام کبوتروں کو مارنے کی اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں