فیس بک صارفین کے تحفظ کیلئے نیا فیچر متعارف ہونگے

فیس بک صارفین کے تحفظ کیلئے نیا فیچر متعارف ہونگے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا فیس بک اور میسنجر کی چیٹ محفوظ بنانے کے لیے جلد ہی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر متعارف کرانے جارہی ہے ۔

 سکیورٹی ماہرین اور میٹا اور ایپل جیسی کمپنیوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پر روابط کو محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ دوسری جانب، برطانیہ کی پولیس اور حکومت سمیت اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر پلیٹ فارم پر بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کی نشان دہی مشکل بنا دے گی۔میٹا کی ذیلی ایپ میسنجر کی سربراہ لورڈینا کریسن نے ایک پوسٹ میں فیچر متعارف اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے دی جانے والی سکیورٹی کی اضافی جہت کا مطلب ہے کہ صارف کے پیغام کا مواد اور دوستوں اور گھر والوں کو کی جانے والی کال ڈیوائس سے نکلنے سے لے کر وصول ہونے والے تک محفوظ ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں