امریکا میں ذہنی تناؤ منشیات لینے کی سب سے بڑی وجہ

امریکا میں ذہنی تناؤ منشیات لینے کی سب سے بڑی وجہ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ امریکی نوجوان جو کسی نہ کسی نشے میں ملوث ہیں۔۔

، انہوں نے ذہنی تناؤ کو منشیات استعمال کرنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے ۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی پی) کے ماہرین نے کہا ہے کہ علاج تک بہتر رسائی اور ذہنی صحت کی بہترین دیکھ بھال سے نوجوانوں میں تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے ۔سینئر محقق سارہ کونولی کی قیادت میں ٹیم نے 13 سے 18 سال کی عمر کے 9,500 سے زائد نوجوانوں کے 2014 سے 2020 کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جن میں سے سبھی کسی نہ کسی قسم کی منشیات استعمال کررہے تھے ۔ نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں منشیات استعمال کررہے تھے جس پر انہوں نے بتایا کہ زندگی میں تناؤ کو کم کرنا زیادہ منشیات استعمال کرنے کی اہم وجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں