شادی شدہ افراد’’سنگلز‘‘لوگوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں

شادی شدہ افراد’’سنگلز‘‘لوگوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ملٹی نیشنل تجزیوں کی کمپنی گیلپ نے حال ہی میں ایک سروے کیا جس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا تھا۔۔

 کہ شادی شدہ افراد اور سنگلز (جو کسی بھی رشتے میں منسلک نہیں ہوتے )، ان میں سے زیادہ خوش باش زندگی کون گزار رہا ہوتا ہے ۔شادی شدہ افراد کسی بھی دوسرے رشتے کی حیثیت میں رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر خوش ہوتے ہیں۔ سروے کروانے والے مصنف جوناتھن روتھ ویل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بظاہر ہمیں شادی شدہ ہونے میں زیادہ فائدہ نظر آتا ہے ، لیکن اس کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ لوگ اپنی زندگی کیسے گزا ررہے ہیں۔امریکی ملٹی نیشنل تجزیوںاعداد و شمار سے پتہ چلا کہ شادی شدہ افراد نے سروے کے دورانیے میں سنگل جواب دہندگان کے مقابلے میں زیادہ خوشی اور اطمینان ظاہر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں