روسی معمار کا کمال، بوئنگ 737 طیارہ بنگلے میں تبدیل

روسی معمار کا کمال، بوئنگ 737 طیارہ بنگلے میں تبدیل

بالی(نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں روسی معمار نے بڑے بوئنگ طیارے کو ایک شاندار بنگلے میں تبدیل کر دیا۔۔۔

 جزیرے بالی کے ایک پہاڑ پر اور سطح سمندر سے 150 میٹر بلندی پر واقع شاندار پرائیویٹ جیٹ وِلا دنیا کا سب سے خوبصورت تبدیل شدہ بوئنگ 737 طیارہ ہے۔ ویسے تو یہ واقعہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سے ہوائی جہاز گھروں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ عجائب گھروں میں تبدیل ہو چکے ہیں لیکن روسی معمار فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 کے ساتھ وہ کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔فیلکس نے دیو ہیکل طیارے کو بالی میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر دو بیڈ روم والے پرتعیش بنگلے میں تبدیل کیا ہے۔ اس منصوبے کو ابنجام تک پہنچانے میں تین سال لگے۔ فیلکس ان رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور آج پرائیویٹ جیٹ ولا انڈونیشیا کے جزیرے پر مہنگی ترین قیمت میں دستیاب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں