نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کر لئے گئے

 نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کر لئے گئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کیے ہیں جن میں نیپچون کے گرد دو اور یورینس کا سب سے چھوٹا چاند شامل ہیں۔۔

۔واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات سکاٹ ایس شیپرڈ نے چلی میں لاس کیمپناس آبزرویٹری میں نصب میگیلن دوربینوں کی مدد سے یہ تین چاند دریافت کئے ۔سکاٹ کا کہنا تھا کہ ان دو سیاروں کے گرد دریافت ہونے والے چاند زمینی دوربینوں کی مدد سے دریافت شدہ اب تک کہ دھندلے ترین چاند ہیں۔ اس دریافت کے لیے کئی گھنٹوں کے دوران ہر پانچ منٹ تک درجنوں چاند کے ایکسپوژر درکار تھے ۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے لیے نیپچون اور یورینس کے چاندوں کی کل تعداد کا تخمینہ لگانا ان دیگر سیاروں کی نسبت زیادہ مشکل ہے جو زمین کے قریب ہیں جیسے مشتری کے تمام چاند سائز میں تقریباً 2 کلومیٹر ہیں، جب کہ زحل کے 3 کلومیٹر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں