فون میں مگن ماں نے کمسن بیٹے کو فریج میں رکھ دیا

فون میں مگن ماں نے کمسن بیٹے کو فریج میں رکھ دیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی جو بظاہر خطرے کی نشاندہی کررہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فون میں مگن ہے اور۔۔

 قریب بچہ کھیلنے میں مصروف ہے پھر وہ سبزیاں کاٹنا شروع کردیتی ہے اور بچہ وہیں موجود ہوتا ہے ۔خاتون سبزیاں کاٹنے کے ساتھ فون پر بات کرنے میں بھی مصروف ہے اور بظاہر بچے کی دیکھ بھال بھی کررہی ہے ۔اچانک ہی خاتون اٹھتی ہے اور بچے کو گود میں اٹھا کر فریج میں رکھ کر دروازہ بند کردیتی ہے ، تھوڑی دیر بعد جب والد آتا ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ بچہ موجود نہیں ہے تو وہ ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں وہ جیسے ہی فریج کا دروازہ کھولتا ہے تو بچہ اندر موجود ہوتا ہے ۔یہ دیکھنا تھا کہ وہ اہلیہ کو باتیں سنانا شروع کردیتا ہے پھر خاتون بچے کو دیکھتی ہے کہیں اسے کچھ ہوا تو نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں